انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ترکِ واجب کی وجہ سے اعادۂ نماز کرنےوالے کی اقتداء کرسکتے ہیں یا نہیں؟ ترکِ واجب کی وجہ سے جماعت ثانیہ مںی اگر کوئ نیا ایسا شخص آ ملا کہ جس کے ذمہ فرضیت باقی ہے یا جماعت اولیٰ کا مسبوق کہ جس کی جماعت اولیٰ میں ملنے سے پہلے ترک واجب ہوچکا تھا وہ اپنی نماز پوری کرکے جماعت ثانیہ میں ملے یا جماعت اولیٰ میں ملنے کے بعد امام سے ترک واجب ہوا اور پھر مسبوق نماز پوری کرکے جماعت ثانیہ میں ملا ان تینوں میں صورتوں میں صحیح یہ ہے کہ دوبارہ نماز پڑھنا ترک واجب کی وجہ سے جابرِ اوّل کے لئے ہے، یعنی فرضیت پہلے ادا ہوچکی ہے بس جو نیا شخص جماعت ثانیہ میں شریک ہوگا اس کی نماز فرض نہ ہوگی، یہی مختار و محقق ابن ہمام رحمۃ اللہ علیہ کا ہے اور یہی زیادہ صحیح ہے، پس مسبوق کو چاہئے کہ اپنی نماز پوری کرکے پھر جماعت ثانیہ میں ملے اور اور اگر پہلی نماز کو توڑ کر دوسری جماعت میں ملے گا تو اس کی نماز نہ ہوگی۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۲۱۲، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)