انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** چھینکنے والا کہے حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا تم میں سے کسی کو جب چھینک آئے تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہے اوراسے اس کا بھائی(جواب میں)یَرْحَمُکَ اللہُ کہے،جب یہ یَرْحَمُکَ اللہُ کہے تم کہو،یَھْدِیْکُمْ اللہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُم۔ (اذکار:۲۳۰،بخاری) حضرت ابوہریرہؓ کی حدیث ابوداؤد وغیرہ میں یہ ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی چھینکے تو الحمدللہ علی کل حال کہے اس کا بھائی (جو سنے)وہ یَرْحَمُکَ اللہُ کہے پھر وہ یَھْدِیْکُمْ اللہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ کہے۔ ترجمہ:اللہ تم کو ہدایت دےاور تمہارے حال کو درست رکھے۔ (اذکار:۲۳۱،ابوداؤد)