انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ازدواج واولاد فاروق اعظمؓ کا پہلا نکاح زمانہ جاہلیت میں زینب بنت مظعون بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح سے ہوا تھا،جن کے بطن سے عبداللہ ؓ، عبدالرحمن اکبرؓ اورحضرت حفصہؓ پیدا ہوئیں، زینبؓ مکہ میں ایمان لائیں اور وہیں فوت ہوئیں، یہ عثمانؓ بن مظعون کی بہن تھیں،جو اول المسلمین تھے اور جن کا اسلام لانے والوں میں چودھواں نمبر تھا،دوسرا نکاح عہد جاہلیت ہی میں ملیکہ بنت جرول خزاعی سے کیا جس سے عبید اللہ پیدا ہوئے ،چونکہ یہ بیوی ایمان نہیں لائی،اس لئے اس کو ۶ھ میں طلاق دے دی،تیسری بیوی قریبہ بنت ابی امیہ مخزومی تھی جس سے جاہلیت ہی میں نکاح کیا اور ۶ھ میں بعد صلح حدبیبیہ اسلام نہ لانے کی وجہ سے طلاق دے دی ،چوتھا نکاح اسلام میں ام حکیم بنت الحرث بن ہشام مخزومی سے کیا، جن کے بطن سے فاطمہ پیدا ہوئیں،پانچواں نکاح مدینے میں آنے کے بعد ۷ ھ میں جمیلہ بنت عاصم بن ثابت بن ابی افلح اوسی انصاری سے کیا جن کے بطن سے عاصم پیدا ہوئے،لیکن ان کو بھی کسی وجہ سے طلاق دے دی تھی،چھٹا نکاح ۷ ھ میں ام کلثوم بنت علیؓ بن ابی طالب سے چالیس ہزار مہر پر کیا، ان کے بطن سے رقیہ اورزید پیدا ہوئے، عاتکہ بنت زید بن عمرو بن فضیل جو فاروق اعظمؓ کی چچیری بہن تھیں اورفکیہہ یمنیہ بھی فاروق اعظمؓ کی بیویوں میں شمار کی جاتی ہیں،فکیہہ کی نسبت بعض لوگوں نے لکھا ہےکہ وہ لونڈی تھیں ان کے پیٹ سے عبدالرحمن اوسط پیدا ہوئے تھے، فاروق اعظمؓ کی اولاد میں حضرت حفصہؓ زوجہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اورحضرت عبداللہ دو بہت نامور ہیں،حضرت عبداللہ بن عمرؓ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قریبا تمام غزوات میں شریک رہے۔