انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** قوم مضر پر قحط صحیحین میں حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے قوم مضر پر بددعا فرمائی کہ اے اللہ اس قوم پر ایسا قحط نازل فرما جیسا یوسف علیہ السلام کے وقت پڑا تھا، آپ کی دعا کا یہ اثر ہوا کہ ان پر بڑا سخت قحط پڑا قریب تھا کے پوری قوم اور مویشی تباہ ہوجائیں ،پریشان ہوکر لوگ ہڈی اور خون کھانے پر مجبور ہوگئے،ناچار ابوسفیان یا کعب بن مروہ نے آنحضورﷺ کی جناب میں عرض کیا کہ آپ رشتہ داروں سے سلوک کرنے کی تعلیم دیتے ہیں، آپ کی قوم ہلاک ہورہی ہے خدا سے دعا فرمایے کہ بارش ہوجائے آپﷺ نے دعا فرمائی کہ جلد ایسی نفع بخش بارش برسا کہ چراگاہ شاداب ہوجائے؛ چنانچہ ایک ہفتہ کے اندر ہی زور کی بارش ہوگئی۔