انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ترویحہ میں بآوازِ بلند درود شریف پڑھنا کیسا ہے؟ نمازِ تراویح میں ہر چار رکعت کے بعد کچھ دیر بیٹھنا اور تسبیح و تہلیل اور درود شریف وغیرہ پڑھنا مستحب ہے، ہر ایک تسبیح و تہلیل وغیرہ پڑھتا رہے، مل کر اور آواز ملاکر زور سے پڑھنا ضروری نہیں ہے، بلکہ یہ اچھا نہیں ہے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۲۶۷، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)