انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حرم میں آگ بجھ گئی قطب الدین قسطلانی نے اپنی کتاب اجمل الایماز فی الاعجاز نارالحجاز میں لکھا ہے کہ نبی کریمﷺ کی پیشن گوئی کے مطابق جو آگ حجاز میں ظاہر ہوئی تھی وہ پتھروں تک کو گلادیتی تھی وہ آگ حرم کے پتھروں تک پہنچی جس کا آدھا حصہ حرم سے باہر تھا اور آدھا حصہ حرم میں داخل تھا باہر والے حصہ کو اس نے جلا کر خاک کردیا اور جب آگ دوسرے حصہ پر جو حرم میں داخل تھا پہنچی تو خود بخود بجھ گئی، قرطبی نے لکھا ہے کہ وہ آگ مدینہ کی ایک میل دوری پر ظاہر ہوئی تھی ،دریا کی طرح اس کی موجیں اٹھتی تھیں اور اس کا اثر اتنی دور تک پہنچا کہ یمن کے گاؤں تک کو بھی جلا ڈالا؛ لیکن باوجود اس کے مدینے کی جانب اس آگ سے ٹھنڈی ہوا نکل کر جاتی تھی۔