انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** قلعہ طائف کا محاصرہ آپﷺ اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے طائف پہنچے اور قلعہ کے قریب پڑاو ڈال کر قلعہ کا محاصرہ کرلیا، آپﷺ کا پڑاؤ قلعہ کے بالکل قریب تھا اس لئے محصورین نے مسلمانوں پر پتھراور تیر برسانا شروع کئے جس کے نتیجہ میں متعدد مسلمان زخمی ہوئے اور بارہ صحابہؓ شہید ہوئے ، محاصرہ نے طول پکڑا، بعض اہل ِسیر نے یہ مدت چالیس دن بتلائی ہے، بعض نے بیس دن ، بعض پندرہ دن ، بعض اٹھارہ دن اور بعض نے دس دن سے زیادہ کی مدت بتلائی ہے، جب کئی صحابہؓ زخمی اور شہید بھی ہوگئے تو حضور اکرم ﷺ نے اپنا پڑاؤ وہاں سے اٹھاکر اس جگہ قائم کیا جہاں طائف میں آپﷺ کی مسجد بنی ہوئی ہے ،