انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** وضو کی قسمیں وضو کی تین قسمیں ہیں: (۱) فرض (۲) واجب (۳) مستحب وضو کب فرض ہوتا ہے؟ محدث پر چار چیزوں میں سے کسی ایک چیز کی وجہ سے وضو واجب ہوتا ہے- (۱) نماز کی ادائیگی کے لئے ، خواہ نماز فرض ہو یا نفل۔حوالہ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُقْبَلُ صَلَاةُ مَنْ أَحْدَثَ حَتَّى يَتَوَضَّأَ قَالَ رَجُلٌ مِنْ حَضْرَمَوْتَ مَا الْحَدَثُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ فُسَاءٌ أَوْ ضُرَاطٌ(بخاري بَاب لَا تُقْبَلُ صَلَاةٌ بِغَيْرِ طُهُورٍ۱۳۲) بند (۲) جنازہ کی نماز کے لئے ۔ حوالہ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ :لاَ يَسْجُدُ الرَّجُلُ إِلاَّ وَهُوَ طَاهِرٌ ، وَلاَ يَقْرَأُ إِلاَّ وَهُوَ طَاهِرٌ ، وَلاَ يُصَلِّى عَلَى الْجَنَازَةِ إِلاَّ وَهُوَ طَاهِرٌ. (السنن الكبري للبيهقي باب اسْتِحْبَابِ الطُّهْرِ لِلذِّكْرِ وَالْقِرَاءَةِ ۴۳۵) بند (۳) سجدۂ تلاوت کے لئے ۔ حوالہ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ :لاَ يَسْجُدُ الرَّجُلُ إِلاَّ وَهُوَ طَاهِرٌ ، وَلاَ يَقْرَأُ إِلاَّ وَهُوَ طَاهِرٌ ، وَلاَ يُصَلِّى عَلَى الْجَنَازَةِ إِلاَّ وَهُوَ طَاهِرٌ. (السنن الكبري للبيهقي باب اسْتِحْبَابِ الطُّهْرِ لِلذِّكْرِ وَالْقِرَاءَةِ ۴۳۵) بند (۴) قرآن شریف چھونے کے لئے ۔حوالہ لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ(الواقعة:۷۹) بند اسی طرح اگر محدث دیوار یا کاغذ یا درہم میں لکھی ہوئی آیت کو چھوناچاہتا ہے تواس پر وضو كرنا فرض ہوجاتا ہے۔ حوالہ لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ(الواقعة:۷۹) عَنْ إبْرَاهِيمَ ؛ أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يمسّ الدِّرْهَمَ الأَبْيَضَ وَهُوَ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ…عَنْ عَامِرٍ وَسَالِمٍ قَالاَ :لاَ يَمَسُّ الرَّجُلُ الدَّرَاهِمَ فِيهَا كِتَابُ اللهِ وَهُوَ جُنُبٌ(مصنف ابن ابي شيبة الرَّجُلُ يَمَسّ الدَّرَاهِمَ وَهُوَ جُنُبٌ ۱۱۳/۱) بند وضو کب واجب ہوتا ہے؟ صرف ایک چیز کی وجہ سے محدث پر وضو واجب ہوتا ہے ، اوروہ خانہ کعبہ کا طواف ہے۔حوالہ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الطَّوَافُ حَوْلَ الْبَيْتِ مِثْلُ الصَّلَاةِ إِلَّا أَنَّكُمْ تَتَكَلَّمُونَ فِيهِ فَمَنْ تَكَلَّمَ فِيهِ فَلَا يَتَكَلَّمَنَّ إِلَّا بِخَيْرٍ(ترمذي بَاب مَا جَاءَ فِي الْكَلَامِ فِي الطَّوَافِ: ۸۸۳) مذکورہ حدیث میں طواف کونماز کی طرح قرار دیا ہے اور نماز کے لیے وضو ضروری ہے اس لیے طواف کے لیے بھی ضروری قرار دیا گیا۔ بند