انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سجدہ میں دونوں پیروں کے اٹھ جانے سے نماز ادا ہوگی یا نہیں؟ سجدہ میں پیر کی کسی انگلی کا زمین سے لگا رہنا ضروری ہے، اگر دونوں پیر اس طرح زمین سے اٹھے رہے کہ کسی انگلی کا کوئی حصہ بھی زمین سے لگا ہوا نہیں رہا اور تین تسبیح کی مقدار یہی کیفیت رہی تو نماز ٹوٹ جائےگی، سجدۂ سہو اس کے لئے کافی نہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۶۳۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۳/۳۹۸، زکریا بکڈپو، دیوبند)