انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** زمین سے متعلق معجزات سراقہ بن مالک صحیحین میں حضرت ابوبکرصدیق سے روایت ہے کہ ہجرت کے موقعہ پر سراقہ بن مالک نے ہمارا پیچھا کیا،میں نے اسے قریب آتا ہوا دیکھ کر عرض کیا کہ یارسول اللہ ہم کو تو اب ایک شخص نے پکڑہی لیا آنحضور نے فرمایا غمگین نہ ہو اور کوئی فکر نہ کرو خداہمارے ساتھ ہے پھر آپ نے سراقہ کے لیے بددعا کی جس کا اثر یہ ہوا کہ اسکا گھوڑا پیٹ تک زمین میں دھنس گیا سراقہ نے کہا مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تم دونوں ساتھیوں نے میرے اوپر بددعا کی ہے،اب دعا کردو کہ میں اس مصیبت سے نجات پاؤں اور میں قسم کھاتا ہوں کے تمہاری تلاش میں جو کوئی نکلا ہوگا اس کو واپس کردوں گا ،آنحضورﷺ نے اس کےلیے دعا فرمائی تو اس کو نجات ملی اس کے بعد سراقہ سے جو کوئی ملتا اس سے یہ کہتا کہ اس طرف محمد اور اس کے ساتھی نہیں ہیں۔ بیہقی ابن جریر او رابن منذر ،طبرانی ،ابوالشیخ اور ابن حاتم نے ابن عباس ؓسے روایت کی ہے کہ نبی کریمﷺ نےجنگ بدر میں اللہ تعالی سے دعا فرمائی : اللَّهُمَّ إِنْ تَهْلَكَ هَذِهِ الْعِصَابَةُ فَلَنْ تُعْبَدَ فِي الأَرْض۔وفی بعض الوایات ،فلن تعبد في الأرض أبدا ۔ (طبرانی،بیہقی) اے اللہ مسلمانوں کی اس جماعت کو تو ہلاک کردےگا تو پھر دنیامیں کبھی بھی تیری عبادت نہیں کی جائےگی۔