انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا بغیرغور وفکر کئے کے پڑھی گئی نماز کا لوٹانا لازم ہے؟ کسی شخص نے ایک سمت کی طرف رخ کرکے نماز پڑھ لی اور اس کو اس بات کا یقین تھا کہ وہی سمت قبلہ ہے؛ اس لئے غور وفکر کئے بغیر نماز پڑھ لی ،نماز سے فارغ ہونے کے بعد اسے اپنی غلطی کا علم ہوا تو اب اس پر اس نماز کا لوٹانا واجب ہوگا؛ جیسے اگر کوئی شخص پانی کو پاک سمجھتے ہوئے وضو کرلے یا کپڑے پاک سمجھتے ہوئے اس سے نماز پڑھ لے؛ پھرمعلوم ہوا کہ وہ پانی یا کپڑا ناپاک تھا؛ تو ایسی نماز کا اعادہ لازم ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۵۲۷،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)