انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت سعید بن زیدؓ آپ ؓ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے چچیرے بھائی اوربہنوئی تھے،آپ کا شجرۂ نسب اس طرح ہے:سعیدؓ بن زید بن عمرو بن نفیل بن عبداللہ بن قرط بن رباح بن عدی، تمام غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے، صرف بدر میں شریک نہ تھے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کو بدر کی غنیمت سے حصہ دیا اور بدریوں میں شمار کیا آپ ؓ بڑے باکرامت اورمستجاب الدعوات تھے،۵۱ھ میں بہتر سال کی عمر میں آپ ؓ نے وفات پائی ایک مرتبہ ایک عورت نے زمین کا جھوٹا دعویٰ آپ پر کیا،آپؓ نے بددعا کی کہ الہیٰ،اگر یہ اپنے دعوی میں جھوٹی ہے تو تو اس کو اندھا کردے،وہ عورت اندھی ہوگئی اورچند ہی روز کے بعد کہیں جاتی تھی کہ ایک کنویں میں گرپڑی اورمرگئی، ایک روز کوفہ کی ایک جامع مسجد میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی نسبت ایک شخص سے ناشدنی الفاظ سُن کر آپ ؓ نے فرمایا کہ ابوبکرؓ و عمرؓ وعثمانؓ وعلیؓ وطلحہؓ وزبیرؓوابوعبیدہؓ وسعد وقاصؓ وعبدالرحمن بن عوفؓ،یہ نواشخاص عشرہ مبشرہ میں سے ہیں ایک شخص نے پوچھا کہ حضرت اُس دسویں کا بھی نام بتادیجئے،آپ یہ سُن کر خاموش رہے،جب اس نے دوبارہ باصرار دریافت کیا تو آپؓ نے فرمایا کہ دسواں میں ہوں،الہی عشرہ مبشرہ کے طفیل مجھ گنہگار کو بھی جنت عطا فرما اور حسنات دارین عطاکر،آمین یا رب العالمین! رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَیْرُ الرَّحِمِیْن