انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** زکوۃ نہ دینے والےکا حشر حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاکہ جسے اللہ نے مال دیا اور اس نے اس کی زکوۃ ادا نہ کی تو قیامت کے روز اس کا مال گنجا سانپ بنادیا جائےگا،جس کی آنکھوں پر ابھرے ہوئے دو نقطے ہوں گےوہ سانپ طوق بناکر اس کے گلے میں ڈال دیا جائے گا پھر سانپ اس کی دونوں بانچھوں کوپکڑکر کہے گامیں تیرا مال ہوں ،میں تیرا خزانہ ہوں پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: وَلَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ یَبْخَلُوْنَ بِمَآ اٰتٰھُمُ اللہُ مِنْ فَضْلِہٖ ھُوَخَیْرًا لَّھُمْ،ۭ بَلْ ھُوَشَرٌّ لَّھُمْ،ۭ سَیُطَوَّقُوْنَ مَا بَخِلُوْا بِہٖ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ،ۭ وَلِلہِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ،وَاللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ (ال عمران:۱۸۰) اور جو لوگ اللہ کے دیے ہوئے میں بخل کرتے ہیں جو اس نے ان کو اپنے فضل سے دیا ہے وہ یہ خیال نہ کریں کہ یہ ان کے حق میں بہتر ہے بلکہ یہ ان کے لیے وبال ہے انہیں عنقریب قیامت کے روز اس(مال)کا طوق پہنایا جائےگا جس میں انھوں نے بخل کیا تھا۔ (بخاری،بَاب وَلَا يَحْسبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ،حدیث نمبر:۴۱۹۹)