انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز کے درمیان دوسری نماز کا وقت شروع ہوجائےتو کیا کرے؟ نمازیں وقت پر ادا کرنے کا اہتمام کرنا چاہئے؛ اگر کوئی نماز کو اس کے وقت میں شروع کرے مگر نماز مکمل ہونے سے پہلے اس نماز کا وقت ختم ہوکر دوسری نماز کا وقت داخل ہوجائے تو اس کو مکمل کرلے یہ نماز تو ہوجائےگی مگر ادا نہیں شمار ہوگی مثلا اگر عشاء کی نماز مکمل ہونے سے پہلے ہی فجر کا وقت شروع ہوگیا اور کسی نے عشاء کی نیت سے ہی نماز شروع کی تھی تو اس کی نماز عشاء ادا ہوگئی، اب دوبارہ قضاء کرنے کی ضرورت نہیں؛ البتہ یہ قضاء کے حکم میں ہوگی اور ادا نماز کا ثواب نہیں ملے گا۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۲۳،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)