انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا قعدۂ اولیٰ بھولنے اور تیسری رکعت میں جہر کرنے سے سجدۂ سہو کرنا واجب ہے؟ امام صاحب اگر بھول کر دوسری رکعت کے بعد قعدۂ اولیٰ کے بجائے تیسری رکعت کے لئے کھڑے ہوگئے اور فاتحہ بالجہر شروع کردی، کچھ دیر بعد یاد آیا کہ یہ تیسری رکعت ہے تو سرّی شروع کردی اور اخیر میں سجدۂ سہو کرلیا، تو اس طرح نماز درست ہوگئی، قعدۂ اولیٰ واجب ہے اور تیسری رکعت میں سرّ بھی واجب ہے، دو واجب بھول کر ترک کرنے سے ایک ہی سجدۂ سہو کافی ہوجاتا ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۱۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۷۴، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۹۵، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)