انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حدیث کا ماخذ الہٰی ہدایت ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کا ماخذ" الہٰی ہدایت" Divine quidance ہے، اللہ تعالی نے قرآن کریم کے علاوہ بھی آپ کی فکرو نظر کو قدسی جلا بخشی تھی اورآپ کے اعمال میں بھی اپنی وحی اتاری تھی، جس طرح علم الکتاب معصوم ہے، اسی طرح پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی بھی معصوم ہے،علم الکتاب میں الفاظ و معنی دونوں معصوم ہیں، علم الآثار میں صرف معنی مراد محفوظ ہیں،الفاظ کی حفاظت اس میں لازمی نہیں، روایت بالمعنی سے بھی الہٰی حفاظت کا یہ وعدہ پورا ہوجاتا ہے، ہمارے پاس حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اورحضرات صحابہ کرامؓ کی قوی شہادتیں موجود ہیں، جن سے یہ بات ثابت Bestablished ہوجاتی ہے کہ اللہ تعالی قرآن پاک کے علاوہ بھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی وحی سے بارہا نواز تے رہے،اسی وحی غیر متلو (وہ وحی جس کی تلاوت جاری نہیں ہوئی ) کو ہم حدیث کہتے ہیں۔