انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** خوشحالی میں دعاء کا حکم حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: جو چاہتا ہے کہ تنگی اورمصائب کے موقع پر اس کی دعاء قبول ہوا سے چاہیے کہ خوشحالی اور راحت کے موقع پر خوب دعاء کرے۔ (الدعاء:۴۴،ترغیب:۲/۴۷۸) شداد بن اوس ؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب بندہ خدا کو خوشحالی کے موقع پر یاد کرتا ہے تو اللہ پاک تنگی ومصائب کے وقت اس کی اعانت فرماتے ہیں۔ (الدعاء:۲/۲۰۵) فائدہ: خوشحالی اورفراوانی میں مست اورغافل رہنا اور تنگی ومصائب کے موقع پر اللہ پاک کی طرف متوجہ ہونا پسندیدہ نہیں،یہ تو غرض کا بندہ ہوا، خوشحالی اورراحت کے موقع پر خدا تعالی سے غافل نہ ہو، ذکر و دعاء میں لگارہے اس کی وجہ سے تنگی ومصائب کے موقع پر اس کی نصرت زیادہ ہوگی۔