انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** منصور حاکم بن عزیز عبیدی منصور الملقب بہ حاکم نے تخت نشین ہوکر امورِ سلطنت کا اختیار حسن بن عمار کتامی کے ہاتھ میں دے دیا،کتامیوں نے برسر اقتدار ہوکر ملک میں لوگوں کو بہت پریشان کیا، ادھر مشرق سے دیلمی خاندان کے بعض افراد بھی بوجہ شیعہ ہونے کے مصر پہنچ گئے تھے اور دولت عبید یین کی حمایت میں سرفروشی کا اظہار کرنے سے مشرقیوں کی ایک کافی تعداد مصر میں موجود تھی،بالآخر مشرقی اورمغربی گروہوں میں خانہ جنگی ہوتی، دمشق وحجاز وغیرہ میں بھی بغاوتیں ترقی پذیر رہیں،دمشق پر کبھی عرب قابض ہوجاتے تھے، کبھی ترکی غلام کبھی مصر ی سردار غرض مصر وشام وحجاز وافریقیہ میں بد امنی وفساد کی خوب گرم بازاری رہی۔