انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** بنی خزرج کے نقیب حضرت ابو امامہ اسعد بن زرارہ حضرت ابو امامہ اسعدؓ بن زرارہ : حضرت اسعدؓ کی کنیت ابو امامہ تھی، ان کا تعلق قبیلہ خزرج کی شاخ بنو نجار سے تھا، ایمان لانے والوں میں سب سے کم عمر تھے،یثرب لوٹنے کے بعد تبلیغ میں مصروف ہوگئے، حضور اکرمﷺ نے حضرت مصعبؓ بن عمیر کو بطور معلم مقرر کر کے روانہ کیا تھا تو حضرت اسعدؓ نے انہیں اپنے مکان میں ٹھہرایا تھا، انھوں نے اپنے محلہ میں اپنی زمین پر نماز با جماعت کا انتظام کیا ، جب مسلمانوں کی تعداد (۴۰) ہو گئی تو یثرب میں سب سے پہلی نماز جمعہ کی امامت کی، حضور اکرمﷺ ہجرت کر کے یثرب تشریف لائے تو حضرت ابو ایوبؓ انصاری کے مہمان ہوئے، اس وقت حضورﷺ کی اونٹنی کواپنے گھر لائے اور اس کی مہمانی کی۔ مدینہ میں مسجد نبوی کے لئے جو زمین منتخب کی گئی اسے حضرت اسعدؓ نے بلا معاوضہ نذر کرنا چاہا اور اس کے بدلے اس زمین کے مالک سہل اور سہیل کو اپنے نخلستان عطا کرنے کی پیش کش کی ؛لیکن حضورﷺ نے قیمت دے کرزمین خریدی۔ ہجرت کے نو مہینے بعد آپ علیل ہو گئے اور حلق میں شدید درد اٹھا ، حضورﷺ نے خود علاج تجویز کیا، لیکن آپ کا وقت آخر آگیا انتقال کے وقت آپ کی تین لڑکیاں تھیں جنھیں وہ حضور ﷺ کے کفالت میں دے گئے۔