انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز میں بے ارادہ کوئی لفظ منہ سے نکل جائے تو اس سے نماز ادا ہوگی یا نہیں؟ نماز میں اردو یا فارسی میں دعاء یا حمد و ثناء کے الفاظ کہنا مکروہ تحریمی ہے اور یہ نماز واجب الاعادہ ہے(یعنی ذمہ سے فرض اتر جائےگا لیکن نماز کا ثواب نہیں ملے گا) عربی دعاء یا حمد و ثناء کے لئے بے موقع الفاظ سے احتراز کرنا چاہئے، مگر نماز کا اعادہ واجب نہیں، دعاء اور حمد ثناء کے سوا کوئی اور کلمہ کہنا جو کلام الناس سے ہو مفسدِنماز ہے، خواہ کسی بھی زبان میں ہو۔ فسادِ صلوۃ کی صورت میں از سر نو تکبیر تحریمہ سے نماز شروع کرے اور سابقہ رکعات فراغِ امام کے بعد پڑھے ، البتہ کراہتِ تحریمیہ کی صورت میں یہ نماز امام کے ساتھ پوری کرلے، پھر بعد میں اس کو لوٹائے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۳۳، زکریا بکڈپو، دیوبند)