انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ابو الغرانیق ابو الغرانیق اپنے بھائی زیادۃ اللہ اصغر کی وفات کے بعد ۲۵۰ ھ میں تختِ نشین ہوا،یہ لہوولعب کی طرف زیادہ مائل تھا،اس کے عہدِ حکومت میںجزیرہ صقلیہ کا ایک حصہ رومیوں نے مسلمانوں سے فتح کرلیا،مگر چند روز کے بعد مسلمانوں نے پھر وہ حصہ رومیوں سے چھین لیا تھا، اس نے سرحد مراقش اورساحل بحر پر متعدد قلعے تعمیر کرائے،گیارہ سال حکومت کرنے کے بعد جمادی الثانی ۲۶۱ھ میں فوت ہوا،اس کی وفات کے بعد اس کا بھائی ابراہیم بن ابو ابراہیم احمد تخت نشین ہوا۔