انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قومہ کی دعاء کے بجائے جلسہ کی دعاء پڑھی تو کیا سجدۂ سہو کرنا ہوگا؟ اگر کوئی تنہاء نماز پڑھ رہا اور رکوع کے بعد قومہ میں ربنا لک الحمد کے بعد حمداً طیبا مبارکاً فیہ کے بجائے جلسہ کی دعاء بھول کر پڑھ لے، تو نہ اس سے نماز فاسد ہوگی اور نہ ہی سجدۂ سہو واجب ہوگا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۲۰،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)