انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
امرد کی امامت صحیح ہے یا نہیں ؟ لڑکا اگرچہ بالغ ہوگیا ہو مگر امرد ہے، اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے، مگر غیرامرد اس سے مقدم ہے، خاص کر جبکہ وہ امرد صبیح وملیح (خوبصورت) ہو، اور اگر عمر کم ہو، خوبصورت ہو اور اس کو نگاہِ شہوت سے لوگوں کے دیکھنے کا احتمال ہو جس کی وجہ سے لوگ اس کی امامت کو ناپسند کرتے ہوں تو اس کی امامت مکروہ ہوگی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۳۱۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۱۲۴، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔ فتاویٰ رحیمیہ:۴/۱۸۵، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۳۹، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)