انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد کسی دوسری مسجد میں خطبہ پڑھنا درست ہے؟ صراحۃ یہ جزئیہ کہیں نہیں دیکھا، اتنا ضرور لکھتے ہیں کہ خطیب وامام کا ایک ہی شخص ہونا ضروری نہیں؛ البتہ اولیٰ یہ ہے کہ جوشخص خطبہ پڑھے وہی جمعہ پڑھائے، ساتھ میں یہ بھی ہے کہ اگرنابالغ لڑکے نے خطبہ پڑھا اور بالغ نے جمعہ پڑھایا تب بھی جمعہ ادا ہوجائے گا اور یہ بھی ہے کہ نابالغ جوجمعہ پڑھے گا وہ نماز نفل ہوگی، اس مجموعہ سے سمجھ میں آتا ہے کہ صورتِ مسؤلہ میں بھی جمعہ ادا ہوجائے گا؛ کیونکہ جوشخص جمعہ ادا کرچکا ہے اب اس کے ذمہ جمعہ نہیں رہا، وہ اگرکسی دوسری مسجد جمعہ میں شریک ہوجائے گا تواس کے حق میں یہ نماز نفل ہوگی جیسے کہ نابلغ کے حق میں اور نابال کا خطبہ پڑھنا بھی جوازِ جمعہ کے لیے کافی ہوجائے گا، فقط واللہ اعلم۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۲۶۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)