انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** رضاعت یعنی دودھ پلانے کی وجہ سے حرمت warning: preg_match() [function.preg-match]: Compilation failed: regular expression is too large at offset 34224 in E:\wamp\www\Anwar-e-Islam\ast-anwar\includes\path.inc on line 251. عربی زبان میں دودھ پلانے کو رضاعت کہتے ہیں جو عورتیں کسی بچہ کو دودھ پلادیں تو وہ عورتیں اسلام کی نظر میں ماں کا درجہ رکھتی ہیں اور اس کا شوہر باپ کا درجہ ركهتا ہے لهذا جس طرح نسب كی وجہ سے ماں باپ پر بچے اور بچوں پر ماں باپ اور ایک دوسرے پراُن کے اصولی اور فروعی رشتہ دار حرام ہوتے ہیں؛ اِسی طرح رضاعت سے بھی یہ رشتے حرام ہوجاتے ہیں؛ البتہ اِس سے بعض صورتیں مستثنیٰ ہیں،جن کی تفصیل فقہ کی بڑی کتابوں مثلاً درمختار اور شامی وغیرہ میں ہے۔حوالہ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بِنْتِ حَمْزَةَ لَا تَحِلُّ لِي يَحْرُمُ مِنْ الرَّضَاعِ مَا يَحْرُمُ مِنْ النَّسَبِ هِيَ بِنْتُ أَخِي مِنْ الرَّضَاعَةِ (بخاري بَاب الشَّهَادَةِ عَلَى الْأَنْسَابِ وَالرَّضَاعِ الْمُسْتَفِيضِ وَالْمَوْتِ الْقَدِيمِ،حدیث نمبر:۲۴۵۱)۔بند