انوار اسلام |
س کتاب ک |
کفن کے باندھنے کا حکم یہ تین جگہ باندھنے سے یہ فائدہ ہے کہ جنازہ اُٹھاتے اور لے جاتے وقت کفن نہ کھل جائے اور قبر میں رکھنے کے بعد یہ اندیشہ نہیں رہتا، اس لئے کھولدیتے ہیں، عورت مرد سب کے ہی تینوں بند کھول دیئے جاتے ہیں ہردو کے باندھنے کی بھی مصلحت ایک ہے اور کھولنے کی ایک؛ لہٰذا تفریق کی ضرورت نہیں؛ اگرکفن کھلنے کا اندیشہ نہ ہوتو بند باندھنے کی بھی ضرورت نہیں، کبیری شرح منیہ، صفحہ نمبر:۵۳۸، میں بند باندھنے کواسی قید کے ساتھ مقید کیا ہے اور قبر میں رکھنے کے بعد بند کھولنے کا حکم حضور ﷺ نے حضرت سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوفرمایا ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۵۳۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۲۶۱، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)