انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا تراویح میں ایک مرتبہ بسم اللہ بلند آواز سے پڑھنا ضروری ہے؟ تراویح میں کسی سورة کے شروع میں ایک مرتبہ "بسم الله الرحمن الرحیم" کی آیت بھی بلند آواز سے پڑھ دینی چاہئے، کیونکہ یہ قرآنِ کریم کی ایک مستقل آیت ہے،اگر اس کو جہراً نہ پڑھا گیا تو مقتدیوں کا مکمل قرآنِ کریم کا سننا پورا نہیں ہوگا۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۶۳، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۹۲،مکتبہ شیخ الاسلام دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۲۶۲، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)