انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** صوبہ بطلیوس (غربی اندلس)میں بنوافطس کی حکومت جب اندلس میں شیرازۂ خلافت درہم برہم ہوا تو ابو محمد عبداللہ بن مسلمہ معروف بہ ابن افطس نے غربی اندلس کے صوبۂ بطلیوس پر قبضہ کرکے اپنی حکومت وخود مختاری کا اعلان کیا، اس کی وفات کے بعد اس کا بیٹا ابو بکر مظفر تخت نشین ہوا،مظفر نے نہایت استقلال کے ساتھ حکومت شروع کی، اس کی بنو ذوالنون اوربنو عباد سے متعدد لڑائیاں ہوئیں، ۴۴۳ ھ میں مظفر کو بطلیوس میں قلعہ بند اور قیدم ہونا پڑا،آخر ابنِ جمہور نے ان متخاصمین کے درمیان صلح کرادی ۶۶۰ھ میں مظفر نے وفات پائی اوراس کا بیٹا ابو حفص عمر بن محمد معروف بہ ساجہ تخت نشین ہوا اوراپنا لقب متوکل رکھا۔