انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جب شروع ماہ کا چاند دیکھے حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ چاند دیکھتے تو یہ پڑھتے اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ ھِلَالُ یُمْنٍ وَبَرَکَۃٍ (الدعاء:۳/۱۲۲۳،بسند ضعیف،ابن سنی:۵۹۶) ترجمہ:اے اللہ اسے برکت کا چاند بنا۔ حضرت رافع بن خدیج ؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ چاند دیکھتے تو یہ پڑھتے: ھِلَالَ خَیْروَ رُشْدٍ ترجمہ: بھلائی اوراچھائی کا چاند۔ پھر یہ دعاء پڑھتے ۳ مرتبہ اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ مِنْ خَیْرِ ھٰذا الشَّھْرِ وَخَیْرِ الْقَدْرِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّہ (مجمع الزوائد:بِسندحسن:۱۳۹،الدعاء:۲/۹۰۸) ترجمہ: اے اللہ میں اس ماہ کی بھلائی کا اور تقدیر کی اچھائی کا اوراس کی برائی سے پناہ کا سوال کرتا ہوں۔