انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** عید الاضحی کے احکام warning: preg_match() [function.preg-match]: Compilation failed: regular expression is too large at offset 34224 in E:\wamp\www\Anwar-e-Islam\ast-anwar\includes\path.inc on line 251. عید الاضحی کے احکام عید الفطر کے احکام کی طرح ہیں۔ اور عیدالاضحی کی نماز بھی عیدالفطرکی نماز کی طرح ہے مگر عید الاضحی میں کھانے کو نماز سے مؤخر کیا جائے۔ حوالہ عن سليمان بن موسى أن في الاضحى عندهم ما في الفطر (مصنف عبد الرزاق باب التكبير في الصلاة يوم العيد ۲۹۵/۳) عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتَّى يَطْعَمَ وَلَا يَطْعَمُ يَوْمَ الْأَضْحَى حَتَّى يُصَلِّيَ (ترمذي بَاب مَا جَاءَ فِي الْأَكْلِ يَوْمَ الْفِطْرِ قَبْلَ الْخُرُوجِ۴۹۷) بند (عیدگاہ جاتے ہوئے) راستے میں بلند آواز سے تکبیر کہتے ہوئے جائے۔ حوالہ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّهُ كَانَ يَغْدُو يَوْمَ الْعِيدِ ، وَيُكَبِّرُ ، وَيَرْفَعُ صَوْتَهُ حَتَّى يَبْلُغَ الإِمَامُ. (مصنف ابن ابي شيبة فِي التَّكْبِيرِ إِذَا خَرَجَ إِلَى الْعِيدِ ۱۶۴/۲) بند عیدالاضحی کے خطبہ میں عیدالاضحی اور تکبیر تشریق کے احکام سکھائے جائیں۔ حوالہ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ كَانَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُطْبَتَانِ يَجْلِسُ بَيْنَهُمَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَيُذَكِّرُ النَّاسَ (مسلم، بَاب ذِكْرِ الْخُطْبَتَيْنِ قَبْلَ الصَّلَاةِ وَمَا فِيهِمَا مِنْ الْجَلْسَةِ ۱۴۲۶) بند اگر کوئی عذر ہوتو عیدالاضحی کو بارہ ذی الحجہ تک مؤخر کرنا جائز ہے۔حوالہ لِأَنَّ الصَّلَاةَ مُوَقَّتَةٌ بِوَقْتِ الْأُضْحِيَّةِ، فَتَتَقَيَّدُ بِأَيَّامِهَا (نصب الراية بَابُ صَلَاةِ الْعِيدَيْنِ ۲۲۲/۲) بند تکبیر تشریق عرفہ کے دن (نویں ذی الحجہ)کی فجر سے تیرھویں ذی الحجہ کی عصر تک ہر اس شخص پر ایک مرتبہ جہراً پڑھنا واجب ہے جو فرض پڑھے خواہ جماعت کے ساتھ پڑھے یا تن تنہا پڑھے خواہ وہ مسافر ہو یا مقیم ، مذکر ہو یا مؤنث ، گاؤں والا ہو یا شہروالا۔حوالہ وَاذْكُرُوا اللَّهَ فِي أَيَّامٍ مَعْدُودَاتٍ (البقرة:۲۰۳) ،مذکورہ آیت ایامِ تشریق کے سلسلہ میں نازل ہوئی ہے اور اس میں جمع کے صیغہ کے ذریعہ حکم دیا گیا جس میں مرد عورت سبھی شامل ہیں۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُكَبِّرُ فِى صَلاَةِ الْفَجْرِ يَوْمَ عَرَفَةَ إِلَى صَلاَةِ الْعَصْرِ مِنْ آخِرِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ حِينَ يُسَلِّمُ مِنَ الْمَكْتُوبَاتِ . (دارقطني العيدين ۱۷۵۴)۔ بند