انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سجدۂ شکر کس موقع پر کیا جاتا ہے اور اس کا کیا طریقہ ہے؟ جس وقت کوئی بڑی نعمت حاصل ہو یا کوئی بڑی مصیبت زائل ہو ، بہتر یہ ہے کہ شکر یہ کے لئے دو رکعت ادا کرے ، اگر یہ نہ ہو تو سجدہ کرنا بھی مفتٰی بہٖ قول کی بناء پر مستحب ہے، لیکن نماز کے بعد سجدہ کرنا مکروہ و ممنوع ہے کیوں کہ ناواقف لوگ اس کے مسنون یا واجب ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۷۵،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ کتاب الفتاویٰ:۲/۴۵۸،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)