انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جنت میں داخلہ حضرت ابوامامہؓ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا جس نے یہ دعاء صبح کو تین مرتبہ پڑھی اورمرگیا توجنت میں داخل ہوگا۔ اسی طرح یہ دعاء شام کو پڑھ لے اور اسی رات مر جائے تو جنت میں داخل ہوگا۔ اَللّٰهُمَّ لَکَ الْحَمْدُ لَا إِلٰه إِلَّا أَنْتَ رَبِّي وَأَنَا عَبْدُکَ آمَنْتُ بِکَ مُخْلِصاً لَکَ دِيْنِي أَصْبَحْتُ عَلٰى عَهْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ أَتُوبُ إِلَيْکَ مِنْ سَئیِ عَمَلِي وَأَسْتَغْفِرُکَ لِذُنُوْبِي الَّتِيْ لَا يَغْفِرَهَا إِلَّا أَنْتَ (مجمع الزوائد:۱۰/۱۱۴،الدعاء:۲/۹۳۶،بسند ضعیف) ترجمہ: اے اللہ آپ کے لئے تعریف ہے،اے میرے رب آپ کے سوا کوئی معبود نہیں،میں آپ کا بندہ ہوں،میں ایمان لایا آپ پر،اپنے مذہب میں اخلاص کے ساتھ،میں نے شام کیا،آپ کے عہد اور وعدے پر جتنی استطاعت ہوسکی،میں توبہ کرتا ہوں،اپنی بد عملی سے ،گناہوں سے توبہ کرتا ہوں،جسے کوئی نہ معاف کرے گا سوائے آپ کے۔ (ان دعاؤں کے متعلق)آپ ﷺ اس طرح قسم کھاکر فرماتے کہ اس طرح دوسرے کے لئے نہیں فرماتے،قسم خدا کی جس بندے نے بھی اسے تین مرتبہ کہا اوراسی دن مرگیا وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا،اسی طرح شام میں تین مرتبہ کہا اوراسی رات مرگیا جنت میں داخل ہوگا۔ خیال رہے کہ شام کو اصبحت کی جگہ امیت پڑھے۔