انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ڈوبنے والے کو غسل دیا جائے یا نہیں؟ پانی میں ڈوب کر مرجائے تب بھی غسل دینا ضروری ہے، پانی میں ڈوبنا غسل کے لئے کافی نہیں ہے، کیونکہ میت کو غسل دینا زندوں کے ذمہ فرض ہے، ہاں اگر پانی سے نعش نکالتے وقت غسل کی نیت سے پانی میں تین بار غوطے دے دئے جائیں تو غسل کے لئے کافی ہیں، دوسرے غسل کی ضروری نہیں۔ (فتاویٰ رحیمیہ: ۷/۵۷، مکتبۂ دار الاشاعت، کراچی۔ احسن الفتاویٰ :۴/۲۲۷، زکریا بکڈپو، دیوبند۔)