انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت بجیربن زہیر نام ونسب بُجَيْر نام، باپ کا نام زہیر تھا، نسب نامہ یہ ہے،بجیر بن زہیر بن ابی سلمیٰ بن رباح بن قرط بن حارث بن مازن بن حلاوہ بن ثعلبہ بن ثور بن ہدمہ بن لاطم بن عثمان ابن عمرو بن ادبن طانجہ مزنی اسلام بُجَيْراور کعب دو بھائی تھے، ان کے باپ زہیر جاہلیت کے مشاہیر شعراء میں تھے، اس لیے شاعری ان دونوں کو وراثۃ ملی تھی۔ ظہور اسلام کے بعد آنحضرتﷺ کا شہرہ سن کر دونوں کو آپ سے ملنے اورآپ کی باتیں سننے کی خواہش ہوئی؛چنانچہ دونوں بھائی ملنے کے لیے چلے، مقام ابرق الغراف پہنچ کر بجیر نے کعب سے کہا تم بکریاں لیے ہوئے یہیں ٹھہرے رہو، میں اس شخص کے پاس جاکر سنوں کیا کہتا ہے؟ چنانچہ کعب کو چھوڑ کر خود آنحضرتﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ نے اسلام پیش کیا ،دل میں عناد و سرکشی کا مادہ نہ تھا، اسی وقت مشرف باسلام ہوگئے۔ دونوں بھائیوں کامزیدتذکرہ حضرت کعب بن زہیرکی سیرت میں ملاحظہ فرمائیں۔