انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
عورت کی نماز جنازہ کا ولی شوہر ہے یاباپ؟ باپ کوولایت حاصل ہے، نماز جنازہ کے لئے اپنے مکان پرلے جانے کی ضرورت نہیں، شوہر ہی کے مکان پریاجہاں مناسب ہو والد نماز جنازہ پڑھادے؛ اگرشوہر نے یادوسرے لوگوں نے نماز پڑھ لی تب بھی ادا ہوجائے گی، بغیر ولی کی اجازت کے بھی ادا ہوسکتی ہے؛ البتہ ایسی صورت میں ولی کوبعد میں پڑھنے کا اختیار رہتا ہے، ولی کے پڑھنے کے بعد کسی اور کواختیار نہیں رہتا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۵۷۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دار العلوم دیوبند: ۵/۲۷۸، مکتبہ دار العلوم دیوبند، یوپی۔)