انوار اسلام |
س کتاب ک |
نمازی غیر امام سے آیتِ سجدہ سنے تو کیا حکم ہے؟ مصلِّی نے نماز کی حالت میں کسی اور سے آیتِ سجدہ سن لی تو اس پر سجدۂ تلاوت واجب ہے، نماز سے فارغ ہونے کے بعد سجدۂ تلاوت کرنا واجب ہے، اگر نماز کے اندر ہی سجدۂ تلاوت کرلیا تو ادا نہیں ہوا، نماز کے بعد دوبارہ سجدہ کرے اور اِس نماز کا لوٹانا واجب ہوگا، البتہ اگر سننے والے نے نماز کے اندر ہی خود بھی اس آیتِ سجدہ کی تلاوت کرکے نماز ہی میں سجدہ کرلیا تو یہ سجدہ ادا ہوجائےگا اور نماز کا لوٹانا بھی واجب نہ ہوگا۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۵۷، زکریا بکڈپو، دیوبند)