انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۵)امام ربانی محمدبن سیرین (۱۱۰ھ) حضرت عثمانؓ کے آخر عہد خلافت میں پیدا ہوئے، علمِ تعبیر کے بے مثل عالم تھے، حضرت ابوہریرہؓ، حضرت عمران بن حصینؓ، حضرت ابن عباسؓ اور حضرت ابن عمرؓ سے حدیث پڑھی، آپ سے ایک خلقِ کثیر نے فیضِ علم پایا؛ انہیں حدیث میں حضرت حسن بصریؒ سے اثبت مانا گیا ہے، حافظ ذہبیؒ لکھتے ہیں: "کان فقیہاً امامًا غزیرالعلم ثقہ ثبتاً علامۃ فی التعبیر راساً فی الورع وامہ صفیۃ مولاۃ لابی بکر الصدیقؓ"۔ (تذکرہ:۱/۷۳) ترجمہ: آپ فقیہ تھے، امام تھے، ماہر علم تھے، ثقہ تھے، اچھے ضبط والے تھے، علم تعبیر کے ماہر تھے، پرہیزگاری میں بہت اُونچے تھے، آپ کی والدہ صفیہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی آزاد کردہ باندی تھیں۔