انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سجدۂ تلاوت کے بجائے فدیہ دیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ ریل گاڑی میں یا کسی جگہ دورانِ تلاوتِ قرآن آیتِ سجدہ کی تلاوت کی مگر سجد ہ کا موقع نہ مل سکا تو اپنے مقام پر آکر سجدہ کرلینا ضروری ہے، لیکن اس طرح پڑھتے پڑھتے کئی سجدۂ تلاوت باقی رہ گئے جن کو ادا کرنے کا موقع نہ مل سکا تو تاخیر کے لئے توبہ و استغفار لازم ہے، اب بیمار ہے اور سجدہ کرنے سے معذور ہیں تو جس طرح نماز کاس سجدہ اشارہ سےکرتے ہیں یعنی جتنا جھکنے کی طاقت ہو اتنا جھک کر سجدہ ادا کیا جائے، اس طرح پورے سجدے ادا کرے، لیکن اس کے بجائے فدیہ دینا کافی نہیں ہے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۰۴، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)