انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حجیت پیغمبر ایک اعتقادی مسلمہ ہے حجیت پیغمبر یعنی پیغمبر کی اتھارٹی Authority ایک اساسی اور اعتقادی موضوع ہے،قرون اولی کے معتزلہ کا انکار حدیث بھی محض ایک علمی اختلاف تھا کہ خبر واحد حجت ہے یا نہیں؟ حجیت پیغمبر کے اساسی اور اعتقادی موضوع کا انکار نہ تھا،قرون اولیٰ کے ان اختلافات میں خود پیغمبر کی ذاتِ گرامی کبھی زیر بحث نہیں آئی تھی نہ حجیت پیغمبر سے اسلام کی تیرہ سو سالہ تاریخ میں کبھی کسی مسلمان نے انکار کیا تھا،حافظ ابن حزم (۴۵۷ھ) لکھتے ہیں: "اہل سنت، خوارج، شیعہ، قدریہ تمام فرقے آنحضرتﷺ کی ان احادیث کو جو ثقہ راویوں سے منقول ہوں برابر قابل حجت سمجھتے رہے یہاں تک کہ پہلی صدی کے بعد معتزلہ آئے اورانہوں نے اس اجماع کے خلاف کیا"۔ (الاحکام:۱/۱۱۴)