انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** فراتاتار مغول وتاتار ایک دوسرے سے جُدا ہوکر اورجُدا جُدا ملکوں میں سکونت اختیار کرکے ہمیشہ ایک دوسرے سے لڑتے اور چڑھائیاں کرتے رہے،جب تک کیانی خاندان ملک توران پر حکمراں رہا،اُس نے تاتاریوں کا ساتھ دیا اور مغول ہمیشہ مغلوب ومقتول ہوتے رہے اوراُن کو کبھی تاتاریوں پر چیرہ دستی حاصل کرنے کا موقعہ نہیں ملا،ان لڑائیوں میں مغلوں کی اکثر عورتیں تاتاریوں کے قبضے میں آجاتی تھیں،ان عورتوں سے جو اولاد پیدا ہوتی تھی اس اولاد کو تاتاری لوگ باندی بچہ سمجھتے اوراپنے ترکہ کا وارث نہیں بناتے تھے،رفتہ رفتہ اس قسم کے لوگوں کی کثرت ہوئی اوراُن کی شادیاں اسی قسم کے پرستار زادوں میں ہونے لگیں، اس طرح ایک الگ قوم تیار ہوگئی جس کو فراتا تار کا خطاب دیا گیا،بعض مؤرخین کا خیال ہے کہ انہیں لوگوں کو ترکمان کہا جاتا ہے،یہ تاتاریوں کی مغلوں سے نفرت کا نتیجہ تھا کہ انہوں نے مغل عورتوں کی اولاد کو اپنا ہمسر نہ سمجھا ورنہ حقیقتاً مغل اور تاتار ایک ہی باپ کی اولاد ہیں۔