انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** احمد بن عطاش عطاش کا ایک بیٹا احمد نامی تھا جو باپ کی جگہ اوراپنے اوراپنی جماعت میں قابلِ تکریم سمجھا جاتا تھا احمد اپنے گروہ سے رخصت ہوکر اوراپنی حالت امیر زادوں کی سی بنا کر کر قلعہ شاہ درکے قلعہ دار کی خدمت میں گیا اور وہاں نوکر ہوگیا،چند ہی روز میں احمد نے ایسی شائستہ خدمات انجام دیں کے قلعہ دار نے اُس کو اپنا نائب بنالیا اورت تمام سیاہ و سفید کا اختیار اُس کو سُپرد کردیا،چند روز کے بعد وہ قلعہ دارفوت ہوگیا تو احمد نے حکومتِ وقت سے قلعہ کی حکومت اورقلعہ داری اپنے نام حاصل کرلی،احمد بن عطاش نے قلعہ کا راستہ بند ہوجانے کے بعد باطنیہ گروہ کے تمام قیدیوں کو جو اس کے حلقہ حکومت میں قید تھےرہا کردیا اوران لوگوں نے رہا ہوتے ہی اصفہان کے علاقے میں لوٹ کھسوٹ اور قتل وغارت کا بازار گرم کردیا،ادھر احمد نے اصفہان کے قلعہ شاہ ور کی حکومت حاصل کی،اُدھر انہیں ایام میں حسن بن صباح علاقہ طالقان وقزوین میں اپنی سازشوں کا جال پھیلا رہا تھا۔