انوار اسلام |
س کتاب ک |
دعاء کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ دُعاء مانگنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ پہلے اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا کرے،پھر رسول اللہ ﷺ پر دُرود شریف پڑھے، پھر اپنے لئے اور تمام مسلمان بھائیوں کے لئے مغفرت کی دُعاء کرے، پھر جو کچھ اللہ تعالیٰ سے مانگنا چاہتا ہے مانگے، سب سے بڑا وسیلہ تو اللہ تعالیٰ کی رحیمی و کریمی کا واسطہ دینا ہے اور حضورِ اقدس ﷺ اور بزرگانِ دین کےطفیل اللہ تعالیٰ سے مانگنا بھی جائز ہے، حدیثِ پاک میں ہے کہ آنحضرتﷺفقراء مہاجرین کا حوالہ دے کر اللہ تعالیٰ سے فتح کی دُعا کیا کرتے تھے۔ (مشکوٰة شریف ص:۴۴۷، بروایت شرح السنۃ) (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۶۹ ، کتب خانہ نعیمیہ)