انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
حالتِ جنابت میں سلام اور ذکر کرسکتے ہیں؟ جب آدمی کوغسل کی ضرورت ہو تو اس حالت میں قرآن مجید پڑھنے، قرآن مجید کوچھونے اور مسجد میں داخل ہونے کی ممانعت ہے؛ چونکہ نماز بھی قرآن ہی سے متعلق ہے، اس لیے اس حالت میں نماز بھی ادا نہیں کی جاسکتی، باقی دوسرے اذکار پڑھنے کی قرآن وحدیث میں کہیں ممانعت وارد نہیں ہوئی ہے، اس لیے اس حالت میں قرآن کی آیات لکھے ہوئے کاغذ کا جیب میں رکھنا، سلام کرنا، اللہ اکبر کہنا، قرآن مجید کوہاتھ لگائے بغیر قریب سے گزرنا اور مسجد کے علاوہ کسی اور جگہ میں داخل ہونا درست ہے، اس میں مضائقہ نہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۶۵،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۱/۱۷۱، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)