انوار اسلام |
س کتاب ک |
سنت و نفل نمازوں سےمتعلق مسائل واحکام فرض نماز سے پہلے یا بعد کے سنتِ مؤکدہ و غیر مؤکدہ کے مسائل اور احکام سنتِ مؤکدہ سے متعلق مسائل اور احکام سنتِ مؤکدہ کی تعریف کیا ہے؟ رسول اللہ ﷺ نے بطورِ عبادت کے جس کام کو پابندی سے کیا ہو ، لیکن کبھی کبھی بلا عذر اُسے چھوڑ بھی دیا ہو یا چھوڑا تو نہ ہو لیکن چھوڑنے پر نکیر نہ فرمائی ہو تو ایسے عمل کو سنتِ مؤکدہ کہتے ہیں، سنتِ مؤکدہ بھی واجب ہی کی طرح ہے، یعنی جیسے واجب کا مطالبہ کیا جاتا ہے ویسے ہی سنتِ مؤکدہ کا بھی مطالبہ کیا جائے گا، البتہ واجب کا ترک سزاء اور عقاب کا موجب ہے ، البتہ سنتِ مؤکدہ کا کبھی کبھار چھوڑنا سزاء کا موجب نہ ہوگا۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۳۳۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)