انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عددی اشارات (۱)"وَجَاءَ مِنْ أَقْصَى الْمَدِينَةِ رَجُلٌ يَسْعَى"۔ (یٰسن:۲۰) اس آیت میں وہ ایک شخص کون تھا جو کسی دور مقام سے دوڑتا ہوا آیا تھا؟ قرآن میں اس کی طرف اشارہ ہے؛ مگراس کا نام وپتہ کہیں نہیں ملتا۔ (۲)"ثَانِيَ اثْنَيْنِ إِذْ هُمَا فِي الْغَارِ"۔ (التوبہ:۴۰) اس آیت میں دو کون تھے جن میں سے ایک دوسرے کو کہہ رہا تھا اللہ ہم دونوں کے ساتھ ہے، نام کہاں ہیں؟۔ (۳)"وَعَلَى الثَّلَاثَةِ الَّذِينَ خُلِّفُوا"۔ (التوبہ:۱۸) اس آیت میں تین کون تھے جن پر زمین اپنی ساری وسعتوں کے باوجود تنگ کردی گئی تھی۔ (۴)"مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ"۔ (التوبہ:۳۶) اس آیت میں چار مہینے کون سے تھے جن میں لڑائی لڑنا عہد جاہلیت میں ممنوع تھا؟ ان حرمت کے مہینوں کے نام کیا ہیں؟۔ (۵)"خَمْسَةٌ سَادِسُهُمْ كَلْبُهُمْ"۔ (الکہف:۲۲) اس آیت میں پانچ کون تھے جن میں چھٹا ان کا کتا تھا؟۔ (۶)"سِتَّةِ أَيَّامٍ"۔ (الاعراف:۵۴) اس آیت میں چھ دن کون سے تھے جن کے بعد رب العزت نے عرش پر اجلال فرمایا۔ (۷)"وَسَبْعَةٍ إِذَا رَجَعْتُمْ"۔ (البقرۃ:۱۹۶) اس آیت میں سات روزے کس ترتیب سے عمل میں آئیں گے؟ اور رجعتم سے مراد مطلق واپسی ہوگی یا گھر کو واپسی۔ (۸)"يَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ"۔ (الحاقہ:۱۷) اس آیت میں آٹھ فرشتے کون ہیں جو حشر کے دن عرش باری تعالی اٹھائیں گے۔ (۹)"فِي الْمَدِينَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ"۔ (النمل:۴۸) اس آیت میں نو قبیلے کون سے تھے؟۔ (۱۰)"فَأْتُوا بِعَشْرِ سُوَرٍ مِثْلِهِ"۔ (ھود:۱۳) اس آیت میں دس سورتیں کون سی تھیں جن کے مثل انہیں دس سورتیں لانے کا چیلنج دیا گیا تھا۔ (۱۱)"إِنِّي رَأَيْتُ أَحَدَ عَشَرَ كَوْكَبًا"۔ (یوسف:۴) اس آیت میں گیارہ ستارے کون تھے۔ (۱۲)"وَلَقَدْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَائِيلَ وَبَعَثْنَا مِنْهُمُ اثْنَيْ عَشَرَ نَقِيبًا"۔ (المائدہ:۱۲) اس آیت میں بارہ نقیب کون تھے،جو اللہ تعالی نے بنی اسرائیل میں اٹھائے تھے۔