انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حیات طیبہ:۲ہجری(۶۲۳ء) عاشورہ کا روزہ ہجرت کے بعد محرم کا مہینہ آیا تو حضور اکرم ﷺنے دیکھا کہ یہود عاشورہ کے دن روزہ رکھتے ہیں، دریافت کیا کہ وہ ایسا کیو ں کرتے ہیں ، صحابہ ؓ نے عرض کیاکہ اس دن اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو بنی اسرائیل پر فتح دی تھی اس لئے شکرانہ میں وہ روزہ رکھتے ہیں، فرمایا کہ ہم موسیٰ کے ان سے زیادہ حق دار ہیں اور اس دن روزہ رکھنے کا حکم فرمایا، اسی سال جب رمضان کے روزے فرض ہوئے آپﷺ نے فرمایا کہ جو چاہے روزہ رکھے یا نہ رکھے کوئی لزوم نہیں۔