انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** یمین کے اقسام اور احکام warning: preg_match() [function.preg-match]: Compilation failed: regular expression is too large at offset 34224 in E:\wamp\www\Anwar-e-Islam\ast-anwar\includes\path.inc on line 251. یمین کی تین قسمیں ہیں: (۱)یمین غموس، (۲)یمین لغو، (۳)یمین منعقدہ۔حوالہ الْيَمِينُ بِاَللَّهِ تَعَالَى مُنْقَسِمٌ ثَلَاثَةَ أَقْسَامٍ فِي عُرْفِ الشَّرْعِ يَمِينُ الْغَمُوسِ وَيَمِينُ اللَّغْوِ وَيَمِينٌ مَعْقُودَةٌ(بدائع الصنائع كِتَابُ الْأَيْمَانِ۲۰۱/۶)۔ بند (۱)یمین غموس: کسی گزشتہ یا موجودہ بات یا واقعہ کے سلسلہ میں جان بوجھ کر حقیقت کے خلاف جھوٹی بات کہہ کر قسم کھانا جیسے کسی نے پوچھا، کل زید آیا تھا؟ جواب دیا گیا: بخدا کل زید نہیں آیا(حالانکہ جواب دینے والے کو یہ علم ہے کہ حقیقتاً زید آیا تھا)۔ حوالہ یمین غموس کا حکم: یہ ہے کہ استغفار کیا جائے کہ آئندہ اس طرح کی قسم نہیں کھاؤں گا اس لیے کہ شریعت میں اسے ناپسند کیا گیاہے اوراللہ کے رسول ﷺ نے اسے کبیرہ گناہوں میں شمار فرمایا البتہ اس میں کوئی کفارہ نہیں ہے۔حوالہ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍوعَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْكَبَائِرُ الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ وَقَتْلُ النَّفْسِ وَالْيَمِينُ الْغَمُوسُ(بخاري بَاب الْيَمِينِ الْغَمُوسِ۶۱۸۲) وَالظَّاهِرُ أَنَّ هَذِهِ الْأُمُورَ لَا كَفَّارَةَ لَهَا إلَّا التَّوْبَةَ مِنْهَا(نيل الاوطار بَابُ مَا جَاءَ فِي الْيَمِينِ الْغَمُوسِ وَلَغْوِ الْيَمِينِ۲۴۰/۱۳)۔ بند (۲)یمین لغو: اس کی تعریف عام طور پر یہ کی جاتی ہے ؛کوئی شخص گزشتہ کے کسی بات کے ہونے یا نہ ہونے پر قسم کھالے اوروہ اپنے آپ کو اس میں صحیح سمجھے لیکن حقیقت اس کے خلاف ہو جیسے سوال کیا گیا کہ کل زید آیا تھا؟تو جواب دینے والے نے اپنے علم کے مطابق جواب دیا کہ ہاں! آیا تھا لیکن حقیقت میں وہ آیا نہیں تھا اس کے علاوہ بات بات پر قسم کھانا معمول بن جائے یہ بھی یمین لغو میں داخل ہے خلاصہ یوں سمجھئے کہ وہ تمام قسمیں جو انسان کسی غلط فہمی کی بناء پر یا تکیہ کلام کے طور پر یا بے فائدہ کھائے وہ یمین لغو ہیں۔حوالہ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَاأُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ﴿ لَا يُؤَاخِذُكُمْ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ ﴾ فِي قَوْلِ الرَّجُلِ لَا وَاللَّهِ وَبَلَى وَاللَّهِ(بخاري بَاب قَوْلِهِ﴿ لَا يُؤَاخِذُكُمْ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ ﴾ ۴۲۴۷) وَأَمَّا يَمِينُ اللَّغْوِ فَقَدْ اُخْتُلِفَ فِي تَفْسِيرِهَا ، قَالَ أَصْحَابُنَا : هِيَ الْيَمِينُ الْكَاذِبَةُ خَطَأً أَوْ غَلَطًا فِي الْمَاضِي أَوْ فِي الْحَالِ وَهِيَ أَنْ يُخْبِرَ عَنْ الْمَاضِي أَوْ عَنْ الْحَالِ عَلَى الظَّنِّ أَنَّ الْمَخْبَرَ بِهِ كَمَا أَخْبَرَ وَهُوَ بِخِلَافِهِ فِي النَّفْيِ أَوْ فِي الْإِثْبَاتِ ، نَحْوُ قَوْلِهِ : وَاَللَّهِ مَا كَلَّمْتُ زَيْدًا وَفِي ظَنِّهِ أَنَّهُ لَمْ يُكَلِّمْهُ ، أَوْ وَاَللَّهِ لَقَدْ كَلَّمْتُ زَيْدًا وَفِي ظَنِّهِ أَنَّهُ كَلَّمَهُ وَهُوَ بِخِلَافِهِ أَوْ قَالَ : وَاَللَّهِ إنَّ هَذَا الْجَائِيَ لَزَيْدٌ ، إنَّ هَذَا الطَّائِرَ لَغُرَابٌ وَفِي ظَنِّهِ أَنَّهُ كَذَلِكَ ثُمَّ تَبَيَّنَ بِخِلَافِهِ وَهَكَذَا رَوَى ابْنُ رُسْتُمَ عَنْ مُحَمَّدٍ أَنَّهُ قَالَ : اللَّغْوُ أَنْ يَحْلِفَ الرَّجُلُ عَلَى الشَّيْءِ وَهُوَ يَرَى أَنَّهُ حَقٌّ وَلَيْسَ بِحَقٍّ(بدائع الصنائع:كِتَابُ الْأَيْمَانِ۲۰۴/۶)۔ بند یمین لغو کا حکم: اس قسم میں کوئی گناہ نہیں اور نہ ہی کفارہ ہے،بہتر ہے کہ اس سے پرہیز کیا جائے۔حوالہ لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ۔ (المائدة:۸۹)۔ بند (۳)یمین منعقدہ: مستقبل کے بارے میں کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے پر قسم کھانا جیسے واللہ میں کل دس رکعت نماز پڑھو نگا۔حوالہ وَأَمَّا الْيَمِينُ الْمَعْقُودَةُ فَهِيَ الْيَمِينُ عَلَى أَمْرٍ فِي الْمُسْتَقْبَلِ نَفْيًا أَوْ إثْبَاتًا نَحْوَ قَوْلِهِ وَاَللَّهِ لَا أَفْعَلُ كَذَا وَكَذَا وَقَوْلِهِ وَاَللَّهِ لَأَفْعَلَن كَذَا (بدائع الصنائع:كِتَابُ الْأَيْمَانِ۲۰۹/۶)۔ یمین منعقدہ کا حکم: یہ ہے کہ اچھا کام کرنے کی قسم کھائی ہے تو اسے پورا کرنا ہوگا اگر نہ کرسکا تو کفارہ دینا پڑیگا اوراگر کوئی غلط اوربرا کام کرنے کی قسم کھائی ہے تو اس قسم کو توڑ کر کفارہ دیدے۔ وَلَا تَنْقُضُوا الْأَيْمَانَ بَعْدَ تَوْكِيدِهَا (النحل:۹۱) وَلَكِنْ يُؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُمُ الْأَيْمَانَ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ذَلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ وَاحْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ (المائدة:۸۹)۔ بند