انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ایک طرف سلام پھیرنے کے بعد نمازی کے سامنے سے گذرسکتے ہیں یا نہیں؟ زید نماز کا ایک طرف سلام پھیرنے کے بعد بکر آگے سے نکل جاے تو اس صورت میں بکر گنہگار نہیں ہوگا، کیونکہ نماز پہلے سلام سے ختم ہوجاتی ہے، بلکہ لفظ السلام یعنی علیکم کہنے سے پہلے ہی نماز پوری ہوجاتی ہے، دونوں سلام واجب ہیں مگر دوسرا سلام نماز کے باہر واجب ہے، اس لئے اگر کوئی پہلا السلام کہنے کے بعد اور علیکم کہنے سے قبل اقتداء کرلے تو اقتداء صحیح نہیں ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۰۵، زکریا بکڈپو، دیوبند)