انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سلام کا تحفہ ابن عبداللہ المکی نے بیان کیا کہ میں نے ابو الفضل القومانی سے سنا کہ خراسان سے ایک شخص آیا اس نے کہا کہ میں نے خواب میں رسول پاک ﷺ کی زیارت کی اس وقت میں مسجد نبوی میں تھا،آپ نے فرمایا جب تم ہمدان جاؤ تو ابو الفضل بن زیرک کو میرا سلام پہنچا دینا، میں نے پوچھا اے اللہ کے رسول یہ کس وجہ سے ،آپ ﷺ نے فرمایا چونکہ وہ ہر جمعہ کو مجھ پر سو مرتبہ یا اس سے زائد یہ درود پڑھتا ہے۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ النَّبِیِّ الْاُمِّی وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ جَزَی اللہُ مُحَمَّدًا صلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمُ عَنَّا مَاھُوَ اَھْلُہُ (القول البدیع:۱۵۵)