انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** درود وسلام کے فضائل بڑے ترازو والا درود حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص ہمارے گھر پر درود بھیجے اورچاہے کہ بڑے پیمانے میں وزن کیا جائے وہ یہ درود شریف پڑھے۔ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ وَأَزْوَاجِهِ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ وَذُرِّيَّتِهِ وَأَهْلِ بَيْتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّکَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ (ابوداؤد:۱/۱۴۱) حضرت علی ؓ کی روایت میں یہ ہے کہ جو چاہے کہ ہمارے اہل بیت پر درود بھیجے تو اس کا درود کسی بڑے پیمانے میں تو لاجائے تو یہ درود پڑھے: اللَّهُمَّ اجْعَلْ صَلَوَاتِکَ وَبَرَکَاتِکَ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ وَأَزْوَاجِهِ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ وَذُرِّيَّتِهِ وَأَهْلِ بَيْتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّکَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ (القول البدیع:۴۳)